واشنگٹن14؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم سرکاری عہدوں پر نامزدگیوں کا اعلان کرنا شروع کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے معاملات ریپبلکن پارٹی کے سربراہ رائنس پریبس کے ہاتھوں میں ہوں گے۔ ان کی ذمہ داریوں میں یہ بھی شامل ہو گا کہ کس کو صدر تک رسائی ملنی چاہیے۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نیاپنی انتخابی مہم کے مینیجر اسٹِیو بینَن کوپالیسی سازی کاسربراہ اور اپنا مشیر مقرر کیا ہے۔ بینَن کا شمار اشتعال انگیزی کو فروغ دینے والے افراد میں ہوتا ہے اور وہ ماضی میں ایک قدامت پسند ویب سائٹ برائٹ بارٹ نیوز کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔